انٹر نیشنل ختم نبوت موؤمنٹ کی حوثی باغیوں کے مکہ مکرمہ پر میزائل حملہ کی شدید مذمت

انٹر نیشنل ختم نبوت موؤمنٹ کی حوثی باغیوں کے مکہ مکرمہ پر میزائل حملہ کی ...

  

لاہور(خبر نگار خصوصی)انٹر نیشنل ختم نبوت موؤمنٹ کے مرکزی امیرفضیلۃ الشیخ حضرت مولانا عبدالحفیظ مکی(مکہ مکرمہ) دیگر مرکزی راہنماؤں شیخ الحدیث حضرت مولانا سعید عنائت اللہ ،مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج، مولانا اسعد محمود مکی، مولانا قاری محمد رفیق وجھوی، مولانا شاہد محمود مکی نے حوثی باغیوں کی طرف سے مکہ مکرمہ پر میزائل حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین پر حملہ ملت اسلامیہ کسی صورت برداشت نہیں کرے گی انہوں نے کہا حکومت پاکستان نے سعودی عرب سے کہا تھا کہ و ہ حرمین شریفین پر حملہ کی صورت میں اس کے تحفظ کے لیے ہر قسم کا دفاع کریں گے۔

اب وقت آگیا ہے کہ حکومت پاکستان اپنے وعدہ کے مطابق حرمین شریفین کے تحفظ کے پاکستانی فوج وہاں پر بھیجے واحد ایٹمی اسلامی ملک پاکستان کی حکومت اور فوج سے سعودی عرب کے عوام اور عالم اسلام کو بہت سی توقعات اور امیدیں وابستہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان ممالک فوری طورپر مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کریں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -