آٹومیٹک جاب اپلیکیشن کے جدید نظام سے امیدواروں کو سہولیات میسر ہونگی ،عدنان احمد

آٹومیٹک جاب اپلیکیشن کے جدید نظام سے امیدواروں کو سہولیات میسر ہونگی ،عدنان ...

  

لاہور( پ ر) ون ورلڈ کیئر کے بانی عدنان احمد نے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے بات کرتے ہوے کہا ہے کہ آٹومیٹک جاب اپلیکیشن ایک ایسا منفرد اور جدید نظام ہے جو امیدوار کی پسند کے مطابق پندرہ سے زائد ممالک میں موجود نوکریوں پر خودکار طریقے سے اپلائی کرتا ہے۔دنیا کا کوئی نظام بھی اتنا جدید نہیں ہے جو امیدوار کی قابلیت کے مطابق خودکار طریقے سے اپلائی کر سکے۔نوکریوں کی تلاش اور قابلیت کے مطابق نوکری نہ ملنے کی وجہ سے نوجوانوں کی بڑی تعداد نفسیاتی مسائل کا شکار ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے معاشرے میں انتشار اورجرائم میں اضافہ ہوتا ہے۔ہمارا مقصد میرٹ کا فروغ اور نوجوانوں کو بیرون ملک ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے خاندان کی بہتر کفالت کے ساتھ ساتھ ملک کی معشیت میں زرمبادلہ کے زریعے حصہ ڈال سکیں ۔دنیا آن لائن نظام پر منتقل ہو چکی ہے،ہم چاہتے ہیں کے پاکستان کے نوجوانوں میں جدید نظام کا شعور بیدار ہو اور وہ فرسودہ طریقوں کو چھوڑ کر جدید نظام سے استفادہ حاصل کر سکیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -