مسقط سے ڈی پورٹ ہونیوالے 7پاکستانیوں کو جرمانے

مسقط سے ڈی پورٹ ہونیوالے 7پاکستانیوں کو جرمانے

  

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج ایف آئی اے نے مسقط سے ڈی پورٹ ہو کر پاکستان آنے والے 7پاکستانیوں کو 20، 20 ہزارروپے جرمانہ اور تابرخاست عدالت قید کی سزا ؤں کا حکم سنا دیا ہے ۔سپیشل جج ایف آئی اے کی عدالت میں ایف آئی اے نے لاہور ایئرپورٹ سے واجد،شاہد،محمد امین ،منظور، اورمحمد جاوید سمیت 7افراد کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا،عدالت میں چالان پیش کرتے ہوئے ایف آئی اے حکام نے موقف اختیار کیا کہ مذکورہ ساتوں افراد کو لانچ کے ذریعے مسقط بھجوایا گیا لیکن ان کو وہاں پر نوکری نہ مل سکی۔

،ساتوں افراد روزی کی تلاش میں مسقط گھوم رہے تھے کہ پولیس نے ان کو پکڑ کرواپس بھجوا دیاہے،اس موقع پر مذکورہ ساتوں افراد کا کہنا تھا کہ انہیں ایجنٹوں نے بھاری رقم لے کر مسقط بھجوایا تھا لیکن وہاں انہیں خواری کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوسکا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -