ذیشان اکمل عوامی رکشہ یونین کے قائمقام چیئرمین مقرر

ذیشان اکمل عوامی رکشہ یونین کے قائمقام چیئرمین مقرر

  

لاہور (کامرس رپورٹر)عوامی رکشہ یونین کی مجلس شوریٰ کے متفقہ فیصلہ کے بعد ذیشان اکمل کو عوامی رکشہ یونین کا قائمقام چیئرمین بنا دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عوامی رکشہ یونین کی مجلس شوریٰ کا اجلاس مریزی دفتر فیصل ٹاؤن میں منعقد ہوا جس میں ممبرا ن شوریٰ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر عوامی رکشہ یونین کی دو سالہ کارکردگی کا جائزہ اور آئنیدہ کا لائحہ عمل کا فیصلہ کیا گیا۔ مجلس شوریٰ نے مکمل اتفاق رائے سے ذیشان اکمل کو قائمقام چیئرمین بنا دیا گیا ہے۔

اس موقع پر عوامی رکشہ یونین کے سابق چیئرمین مجید غوری اور دیگر عہدیداران نے ذیشان اکمل کو ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -