’’تحفظ حرمین شریفین کانفرنس‘‘ آج ہوگی

’’تحفظ حرمین شریفین کانفرنس‘‘ آج ہوگی

  

ؒ لاہور(خبر نگا رخصوصی)تاریخی عالمگیری بادشاہی مسجد لاہور میں مجلس علماء پاکستان کے زیر اہتمام بسلسلہ ’’تحفظ حرمین شریفین کانفرنس‘‘ آج بروز جمعۃ المبارک ٹھیک ایک بجے دن خطیب بادشاہی مسجد لاہور مولانا سید عبد الخبیر آزاد(چیئر مین مجلس علماء پاکستان)کی زیر صدارت منعقد ہوگی ، جبکہ مہمان خصوصی سعودی عرب سے آئے ہوئے مہمان الشیخ حضرت مولانا ڈاکٹر سعید عنایت اللہ ہوں گے ، حرمین شریفین کا تحفظ امت مسلمہ کا مذہبی ،اخلاقی فریضہ ہے اور امت مسلمہ اس سے غافل نہیں ہے ، کانفرنس میں تمام مسالک کے جید علماء کرام مشائخ عظام اور دینی مذہبی سیاسی ،قومی وملی راہنماشرکت وخطاب کریں گے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -