ورچوئل یونیورسٹی میں سٹوڈنٹ ویک کے سلسلہ میں تقریب

ورچوئل یونیورسٹی میں سٹوڈنٹ ویک کے سلسلہ میں تقریب

  

لاہور(خبرنگار) ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان میں سٹوڈنٹ ویک کے سلسلہ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے طلباء کو انعامات دینے کے لیے تقریبِ تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کا اہتمام الحمرا آرٹس کمپلیکس میں کیا گیا۔اِس موقع پرمختلف کیمپسز کی ٹیموں کے مابین موسیقی اور شارٹ پلے کے فائنل مقابلہ جات بھی منعقدکیے گئے۔علاوہ ازیں پاکستان بھر سے فوٹو گرافی، شاعری، پروگرامنگ، کوئز، تقاریر،ٹیبل ٹینس اور کرکٹ ٹورنامنٹ میں فا تح قرار پائے جانے والے طلبہ میں شیلڈزاورانعامات تقسیم کیے گئے۔

تقریب کے مہمان خصوصی ریکٹر ڈاکٹر نوید اے ملک تھے۔اِس موقع پر انہوں نے کہا کہ نصابی تعلیم کے ساتھ طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے کے لیے اِس طرح کی سرگرمیاں ناگزیر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اِن مقابلہ جات کا مقصد نصاب کے ساتھ صحت مندانہ ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔اِس موقع پر طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -