ایگزیکٹوانجینئرسنٹرل سول ڈویژن پاک پی ڈبلیو ڈی کے وارنٹ گرفتاری

ایگزیکٹوانجینئرسنٹرل سول ڈویژن پاک پی ڈبلیو ڈی کے وارنٹ گرفتاری

  

لاہور(نامہ نگار)سول جج نذر عباس نے ڈگری پر عمل درآمد نہ کرنے پر ایگزیکٹوانجینئرسنٹرل سول ڈویژن پاک پی ڈبلیو ڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں،سول جج کی عدالت میں شہید روڈ کچا جیل روڈ کے ٹھیکیدار عبدالرحمن نے عدالت کے حکم پر 25لاکھ روپے کی رقم ادا نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی، عدالت کو بتایا گیاکہ عدالت نے ایگزیکٹو انجینئر کو حکم دیا تھا کہ ٹھیکیدار کو قانون کے مطابق سڑک تعمیر کرنے پر فوری 25لاکھ روپے کی رقم ادا کردی جائے لیکن ایگزیکٹو انجینئر نے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کیا ،عدالت سے استدعا کی کہ متعلقہ انجینئرکے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے ، عدالتی حکم کے باوجود ایگزیکٹو انجینئر طلب کئے جانے کے باوجود پیش نہیں ہوا جس پر عدالت نے گزشتہ روز اس کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -