ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہونیوالے اکاونٹنٹ کے قاتل تاحال گرفتار نہ ہو سکے

ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہونیوالے اکاونٹنٹ کے قاتل تاحال گرفتار نہ ہو سکے

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سعودی ائیرلائنز لاہور کے ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہونے والے اکاونٹنٹ افضال احمد شیخ کے قاتل 10روزگزرنے کے بعد بھی گرفتار نہ ہو سکے ،سعودی ائیرلائنز کا سٹاف اور اہل خانہ خوف میں مبتلا،26اکتوبر کو واپڈا ٹاون لاہور سے اپنی گاڑی میں دفتر آ تے ہوئے اللہ ہو چوک جوہر ٹاون میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا ایک ہفتہ پہلے کراچی سعودی قونصلیٹ کے اہل کار کوبھی ہلاک کر دیا گیا تھا 10دن گزرنے کے بعد بھی قاتلوں کی گرفتاری نہ ہونے کی وجہ سے سعودی ائیرلائنز کا سٹاف عدم تحفظ کا شکار ہو گیا ہے اور شدید خوف میں مبتلا ہے ،سعودی ائیر لائنز کے سٹاف اور شیخ افضال احمد کے بچوں اور اہل محلہ نے شیخ افضال کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ یاد رہے27اکتوبر کو جوہر ٹاون تھانے میں 4نا معلوم افراد کے خلاف پرچہ درج ہوا تھا جس کی ابھی تک کاروائی آگے نہیں بڑھائی گئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -