فلاح راجپوتاں کے زیر اہتمام میٹرک،ایف اے کے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب
لاہور(سٹاف رپورٹر)فلاح راجپوتاں کے زیر اہتمام میٹرک،ایف اے کے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب، کنور محمد اقبال مرحوم گولڈ میڈل سے نوازا گیا تفصیلات کے مطابق فلاح راجپوتاں کے زیر اہتمام راجپو ت برادری کے ہونہار بیٹے اور بیٹیوں کو جنہوں نے میٹرک اور ایف اے کے امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کی کو کنور محمد اقبال مرحوم گولڈ میڈل سے نوازا گیا تقریب میں ایم اے علیم خان اینڈسنز رانامحمد انور،جسٹس ریٹائرڈ نسیم اختر،کیپٹن ریٹائرڈ عطاء محمد خان،راؤ مبارک علی،ظفر راجپوت،رانا وہاب،راؤ ہاشم علی خان،کیپٹن حنان اقبال راؤ،راؤجمیل،رونق علی راؤ نے شرکت کی۔
راؤ مبارک علی نے اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو آپریشن ضرب عضب کی کامیابی ا ور ملک سے دہشتگردی ختم کرنے پر خراج تحسین پیش کیا راؤ مبارک نے مزیدکہا آج ساری دنیا خصوصا یورپ نے بھی جنرل راحیل شریف کی صلاحیتیوں اعتراف کرلیا ہے راؤ مبارک نے راجپوت برادری کی طرف سے محمد ندیم خان کوچیئرمین آئیسکو مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کااظہار کیا انہوں نے ٹرین حادثے پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں آخر میں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کیے جائیں۔