تحریک دفاع آل سعود کے مرکزی عہدیداروں کی تعیناتی کاپہلا مرحلہ مکمل

تحریک دفاع آل سعود کے مرکزی عہدیداروں کی تعیناتی کاپہلا مرحلہ مکمل

  

ؒ لاہور(خبر نگا رخصوصی) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ناظم ذیلی تنظیمات اورتحریک دفاع آل سعود پاکستان کے چیرمین ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے مرکزی عہدیداروں کی تعیناتی کاپہلا مرحلہ مکمل کرلیا ہے۔ جس کے مطابق تحریک دفاع آل سعود پاکستان وائس چیرمین حافظ عتیق اللہ عمر، سیکرٹری جنرل حافظ ممتاز حسین، ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں عثمان راشد اور سیکرٹری اطلاعات حافظ سلیم بٹ کو تعینات کردیا گیاہے۔ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے واضح کیا ہے کہ نئے عہدیدار آل سعود کی خدمات کو اجاگر کرنے کے حوالے سے مہم کو جاری رکھیں گے۔

اس حوالے سے تحریک دفاع آل سعود پاکستان کے زیر اہتمام تحفظ حرمین اور آل سعود کا کردا کے عنوان سے سیمینار 6۔ نومبر 2۔بجے دن لاہور پریس کلب میں منعقد ہوگا۔ جس میں مہمان خصوصی مرکزی جمعیت اہل حدیث کے امیر پروفیسرسینیٹر ساجد میرہوں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -