نواز شریف نے ملک کوترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کر دیا،محبوب نیازی

نواز شریف نے ملک کوترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کر دیا،محبوب نیازی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ نے صوبائی رہنماء پروفیسر محبو ب نیازی نے کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی بدولت دہشت گردی ، بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ سمیت دیگر بحرانوں کے شکار پاکستان کومسلم لیگ (ن) کے قائدین نواز شریف ‘ شہباز شریف ‘ حمزہ شہباز ‘ مریم نوازنے اپنی سیاسی بصیرت اور عوام دوست پالیسیوں کی بدولت مسائل کی دلدل سے نکال کرترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کر دیاہے۔


۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے توانائی کی پیداواربڑھانے کے بہت سے منصوبوں پر کام شروع کررکھا ہے جن کی تکمیل کے بعد بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی، حکومت کی بہترین معاشی ، صنعتی اوراقتصادی پالیسیوں کے باعث آئندہ اقتدار کا سہرا بھی مسلم لیگ (ن) کے سر ہی سجے گا ۔انھوں نے کہا کہ پاناما لیکس پر جو ڈیشل کمیشن کا قیام خود آئندہ ہے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے تحفظات دور کرنے چاہیے۔ انھوں نے مزید کہاپرویز خٹک پر منتخب وزیر اعلیٰ ہیں ان کو سڑکوں پر نکلنے کی بجائے پارلیمنٹ میں بیٹھ کر مسائل کو حل کرنا چاہیے تاکہ جمہوریت کا پہیہ رواں اور آئین کی بالا دستی ہو سکے ۔