بلاول کے دورہ جنوبی پنجاب سے پیپلز پارٹی مزید مضبوط اور فعال ہو گی، فیصل میر

بلاول کے دورہ جنوبی پنجاب سے پیپلز پارٹی مزید مضبوط اور فعال ہو گی، فیصل میر

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سابق سیکرٹری اطلاعات فیصل میر نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے جنوبی پنجاب کے دورے سے پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب میں مزید مضبوط اور فعال ہو گی چئیرمین نے اندرون سندھ میں بسنے والی ہندو برادری کی دیوالی کی تقریب میں شرکت کرکے پیغام دیا ہے کہ پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو کہ پاکستان میں بسنے و الی تمام اقلتیوں کے حقوق کی ضامن جماعت ہے پیپلز پارٹی نے اپنے ہر دور حکومت میں اقلیتوں کے مسائل کو حل کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے دور صدارت میں سینیٹ میں اقلیتوں کی نشستوں میں اضافہ کیا تاکہ وہ ایوان بالا میں اپنی کمیونٹی کی آواز کو بلند کر سکیں ۔انہوں نے کہا کہ چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی دانش مندانہ سیاست کی آج ان کے سیاسی مخالفین بھی تعریفیں کررہے ہیں اور ان کے چار مطالبات کے حل میں ہی مسائل کا حل دیکھ رہے ہیں اگر حکومت نے ہمارے چئیرمین کے چار مطالبات کو نہ مانا تو پھر حکومت اسی طرح سے مشکلات میں ہی گھری رہے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -