مسلسل خسارے میں چلنے والے ریلوے کی آمدن میں بہتری آنا شروع ہو گئی، باؤ بشیر
لاہور (جنرل رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ لاہور کے رہنما شیراز باؤ بشیر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ق) اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں کی ناقص پالیسیو ں اور کرپشن نے ملک کے اہم ترین ادارے پاکستان ریلوے کو تباہی کی راہ پر گامزن کردیا تھا لیکن وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے اقدامات نے پاکستان ریلوے کے مردہ گھوڑے میں جان ڈال دی ہے ان کی انتھک محنت اور بروقت اقدامات کی بدولت مسلسل خسارے میں چلنے والے پاکستان ریلوے کی آمدن میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے خواجہ سعد رفیق کے اقدامات کی بدولت جلد ہی پاکستان ریلوے ایک منافع بخش ادارے میں تبدیل ہو جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواجہ سعد رفیق کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انہوں نے خواجہ سعد رفیق کی درازی عمر اور صحت و تندرستی کے لئے خصوصی دعا بھی کی ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق پاکستان ریلوے کی بحالی ‘ترقی و اپ گریڈیشن ‘ تزین و آرائش میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔
انہوں نے ریلوے املاک ،ٹرینوں ‘ستیشنوں پر سیکورٹی کے تسلی بخش اقدامات بھی کئے ہیں اسی طرح ٹرینوں کی آمد و روانگی کے اوقات کو بہتر بنایا جبکہ کرایوں میں کمی ‘ مسافروں کے لئے سٹیشنوں اور ٹرینوں میں فروخت ہونے والی کھانے پینے کی اشیاء کے معیار کو بھی بہتر بنایا ‘ مسافروں کو بہترین سہولیات فراہم کرکے عوام کا ٹرین میں سفر کرنے پر اعتماد بحال کردیا ہے۔