تنظیم اتحادا مت کی اپیل پرآج ملک گیر سطح پریوم صلوٰۃ الاستسقاء کے طور پر منایاجائے گا

تنظیم اتحادا مت کی اپیل پرآج ملک گیر سطح پریوم صلوٰۃ الاستسقاء کے طور پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار خصوصی)تنظیم اتحادا مت پاکستان کے چیئرمین محمد ضیاء الحق نقشبندی کی اپیل پر ملک گیر سطح پریوم صلوٰۃ الاستسقاء (باران حمت)کے طور پر منایاجائے گا۔اس سلسلہ میں مرکزی تقریب اتحادامت اسلامک سنٹرارشد گارڈن کینال بنک روڈپر ہوگی۔باقی جن بڑے شہروں میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ان میں گوجرانوالہ،سیالکوٹ ،فیصل آباد ،گوجرہ ، اسلام آباد ،کراچی ،پشاور ،کوئٹہ اور دیگر شہر شامل ہیں ۔

اس موقع چیئرمین تنظیم اتحاد امت پاکستان محمد ضیاء الحق نقشبندی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی دعاؤں میں عجزونیازاورپکی سچی توبہ کے ساتھ اپنے گناہوں کی معافی اللہ کے حضور مانگیں اور باران رحمت کیلئے دعا مانگیں تاکہ موذی بیماریوں سے بچا جا سکے ۔