کر پشن کر نیوالوں کا اصل ٹھکانہ جیل ہے،چوہدری محمدسرور

کر پشن کر نیوالوں کا اصل ٹھکانہ جیل ہے،چوہدری محمدسرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کر پشن کر نیوالوں کا اصل ٹھکانہ جیل ہی ہے‘پانامہ لیکس کی تحقیقات کا معاملہ اب دنوں میں حل ہونے جارہا ہے‘حکمران تحر یک انصاف کے سوالوں کا جواب دینے کی بجائے ’’شور مچا ‘‘کرقوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کرتے ہیں ‘ ہانگ کانگ اور سنگا پور کرپشن سے پاک ہوسکتے ہیں تو پاکستان کیوں نہیں ؟ نااہل حکمران اپنے پالیساں تبدیل نہ کیں تو تباہی انکا مقدر رہیگی ‘حکومتی ادارے سیاسی مداخلت کی وجہ سے تباہی کا شکار ہو چکے ہیں آئے روز کے ٹرین حادثات بھی ناقص اقدامات کا منہ بولتا ثبوت ہے‘کراچی میں ہونیوالے ٹر ین حادثے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔جمعرات کے روز اپنی رہائش گا ہ پر پارٹی وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کی شفاف اور جلدازجلد تحقیقات کیلئے ضروری ہے کہ سپر یم کورٹ جو بھی کمیشن بناء نیب ، ایف آئی اے سمیت تمام ا نٹیلی جنس کے اور دیگر ادارے اسکے ماتحت ہونے چاہیے تاکہ مہینوں میں نہیں دنوں میں پانامہ لیکس کی تحقیقات کا مسئلہ حل ہو سکے اور قوم کی لوٹی ہوئی دولت بھی واپس لائی جاسکے ۔