پشاور،پولیس کی بروقت کرروائی سے تباہی کا منصوبہ ناکام ،واٹر کولر میں نصب بم ناکارہ

پشاور،پولیس کی بروقت کرروائی سے تباہی کا منصوبہ ناکام ،واٹر کولر میں نصب بم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (اے این این) پولیس نے پشاورکی مصروف ترین شاہراہ پھندو روڈ پر تباہی پھیلانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا،واٹرکولر میں نصب بم ناکارہ بنا دیا گیا،قبضے میں لی گئی ٹیکسی سے موبائل فون،سم اور دیگر سامان برآمد ٗ ڈرائیور زیر حراست،ٹیکسی بک کرانے والے شخص فرار ہونے میں کامیاب ۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پشاورکے پھندو چوک میں ایک ٹیکسی کار میں بم کی اطلاع پاکر بم ڈسپوزل یونٹ ایکشن میں آگیا۔ بی ڈی یو سربراہ شفقت ملک خود موقع پر پہنچے اور واٹر کولر میں نصب دیسی ساختہ بم کو ناکارہ بنادیا۔گاڑی سے ایک موبائل فون، سم اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔ ٹیکسی کار کے ڈرائیور سے پولیس پوچھ گچھ کررہی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق بم ٹیکسی میں سوار ایک مسافرکا تھا جو فرار ہو گیا۔ رواں سال بم ڈسپوزل یونٹ صوبے بھر میں تقریبا ساڑھے تین سو بم ناکارہ بناچکا ہے جن میں سے ڈیرھ سو بم پشاور میں پکڑے گئے۔ ان بموں کو ناکارہ بناکر سینکڑوں قیمتی جانیں بچا لی گئیں۔