واٹربورڈکا واجبات کی ادائیگی کیلئے وفاقی سیکرٹری پیدوارکو خط

واٹربورڈکا واجبات کی ادائیگی کیلئے وفاقی سیکرٹری پیدوارکو خط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم ڈی واٹربورڈ مصباح الدین فرید نے اسٹیل ملز کے بلوں اور واجبات کی ادائیگی کے لئے وفاقی سیکریٹری پیداوار کو خط تحریر کیاہے ، واٹربورڈ اسٹیل ملز کی اسٹریٹیجک اہمیت کو مد نظر رکھ کر بل و واجبات کی عدم ادائیگی کے باوجود پانی کی مسلسل فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے ،ادارے کی مالی مشکلات کے باعث یہ سلسلہ مزید جاری رکھنا محال ہوچکا ہے ،فوری ادائیگی ممکن بنائی جائے ،منیجنگ ڈائریکٹر واٹربورڈ نے وفاقی سیکریٹری سے مطالبہ کردیا تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ نے اسٹیل ملز پر واٹربورڈ کے واجبات اور بل کی عدم ادائیگی پر وفاقی سیکریٹری پیداور کو ایک خط تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ واٹربورڈ کے ریکارڈ کے مطابق اسٹیل ملز پر پانی کی مد میں واٹربورڈ کے اربوں روپے واجب الادا ہیں واٹربورڈ تمام تر مالی مشکلات کے باوجود اسٹیل ملز کی اسٹریجیٹک حیثیت کو مد نظر رکھتے ہوئے قومی مفاد میں پانی کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے ،تاہم اسٹیل ملز کی جانب سے واٹربورڈ کیلئے اس ضمن میں مثبت روئیہ پنا یا گیا اور نہ ہی ادائیگی کیلئے کوئی پیش رفت کی گئی ، انہوں نے کہا کہ پانی کی فراہمی پر بھاری اخراجات آتے ہیں ،معزز عدالت بھی اسٹیل ملز کو بلوں کی بروقت اور باقاعدہ ادائیگی کا پابند کرچکی ہے تاہم اسٹیل ملز بھاری رقم واجب الادا ہونے کے باوجود واٹربورڈکو ادائیگی نہیں کررہا ہے اور چپ سادھے ہوئے ہے ، انہوں نے کہا کہ واٹربورڈکے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ریونیو اینڈ ریسورس جنریشن کی جانب سے بار بار اس ضمن میں رابطہ کرنے پر اسٹیل ملز انتظامیہ نے ادائیگی کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے ،انہوں نے وفاقی سیکریٹری پیداوار سے استداء کی کہ وہ اس سلسلے میں فوری احکامات جاری کریں اور اسٹیل ملز انتظامیہ کو واٹربورڈ کے بلوں اور واجبات کی فوری ادائیگی کا پابند بنائیں ،واضح رہے کہ اسٹیل ملز کو واجبات کی مد میں 1265ملین روپے جبکہ گزشتہ ماہ کے بلوں کی مد میں واٹربورڈ کو 34ملین سے زائد روپے ادا کرنے ہیں ۔