خواجہ اظہار الحسن کی ٹرین حادثے کے زخمیوں کی عیادت

خواجہ اظہار الحسن کی ٹرین حادثے کے زخمیوں کی عیادت

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیوایم (پاکستان ) کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن کی سربراہی میں ایک وفد نے جناح اسپتال جاکر لانڈھی میں ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی اور ان کی ایم کیوایم (پاکستان ) کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے خیریت دریافت کی ۔ خواجہ اظہار الحسن نے فرداً فرداً زخمیوں سے ملاقات کی اور ان سے ہولناک حادثہ کی تفصیلات معلوم کیں ۔ انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے عملے کو زخمیوں کے علاج و معالجہ میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑنے کی ہدایت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے زخمیوں کو تسلی دی ، دلی ہمدردی کااظہار کیا اور ان کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا بھی کی ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -