عمان ایئر نے شاہانہ مہمان نوازی کا اعزاز حاصل کرلیا

عمان ایئر نے شاہانہ مہمان نوازی کا اعزاز حاصل کرلیا

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)سلطنت عمان کی قومی ایئرلائن کمپنی عمان ایئر نے شاہانہ مہمان نوازی اور بہترین طرز زندگی کی خدمات فراہم کرنے کے دونوں اعزازات اپنے نام کرلیے، Seven Star Luxury Hospitality & Lifestyle Awards 2016کی تقریب کا انعقادحال ہی میں اسپین کے شہر کے ماربیلہ میں کیا گیا۔ تقریب میں عمان ایئر کے ریجنل نائب صدر برائے یوروپ Rogier De Jager نے شرکت کی، ایوارڈ کے لیے مشرق وسطیٰ ، افریقہ اوریوروپ سمیت دنیا بھر کی معروف بین الاقوامی ایئرلائنز کو شامل کیا گیا تھا۔ تقریب میں بیسٹ لگژری ہوٹل، بیسٹ سپا، بیسٹ ایئرپورٹ لاؤنج سمیت دیگر کیٹگریز کے لیے بھی ایوارڈ ز دیئے گئے ۔ اس موقع پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے عمان ایئر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر گریگوروویچ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ائیرلائن کے شعبے میں بہترین خدمات کے لیے ہم مسلسل جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں ،شاہانہ مہمان نوازی اور بہترین طرز زندگی جیسے ایوارڈز کا اعزاز ملنا اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے، ان کا کہنا تھا کہ عمان ایئر کی جانب سے اپنے صارفین کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کاسلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔تقریب کے دوران عمان ایئرکی جانب سے ایک ٹی وی کمرشل کی بھی رونمائی کی گئی ، جو کہ رواں سال دسمبر کے آخر سے (CNN)کیبل نیوز نیٹ ورک پر نشر کیا جائے گا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -