شکارپور میں کار تالاب میں گر گئی, 4افراد جاں بحق

شکارپور میں کار تالاب میں گر گئی, 4افراد جاں بحق

  

شکارپور(خصوصی نامہ نگار)شکارپورمیں کار تالاب میں گرگئی، جس کے نتیجے میں4 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق میونسپل کمیٹی ٹھل کے ملازمین کار پر ٹھل سے شکار پور آ رہے تھے۔ کار رستم کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹنے کے بعد تالاب میں گر گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت شاہد مغل، لطیف سرکی، جبار قریشی اور جمال مہر کے نام سے کر لی گئی۔ چاروں افراد کی میتیں اسپتال پہنچا دی گئی ہیں جبکہ زخمی کو بھی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -