رضا ہارون کا لانڈھی میں ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار

رضا ہارون کا لانڈھی میں ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سیکریٹری جنرل پاک سرزمین پارٹی رضا ہارون نے لانڈھی میں ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ، اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ریسکیو اور ریلیف کے انتظامات میں سستی اور غیر ذمہ داری حکومتی اداروں کی ناکامی اور کوتاہی ہے ایسے ناگہانی حادثات سے نمٹنے کے لئے اداروں کی افرادی قوت انتہائی کم ہے ، انہوں نے کہاکہ فوج اور رینجرز کا امدادی کارروائی میں تعاون و کردار لائق تحسین ہے ،ورثاء، لواحقین اور اہل خانہ تک فوری اور درست معلومات و رہنماء کا بندوبست کیا جائے اور زخمیوں کو بہترین علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں اور حادثہ کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور کوتائی کے مرتکب عناصر کو قانون گرفت میں لیا جائے انہوں نے جاں بحق افراد کے ورثاء سے دلی تعزیت کا اظہاربھی کیا ہے۔