زرداری کا ٹرین حادثے اور نرگس زماں کیانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار

زرداری کا ٹرین حادثے اور نرگس زماں کیانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا ...

  

اسلام آباد(پ ر)سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرنز کے صدر آصف علی زرداری نے کراچی میں ہونے والے ٹرین حادثے میں انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر نرگس زماں کیانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے ان کی پارٹی کے لئے خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ مرحوم نرگس زماں کیانی کے صاحبزادے سہیل کیانی کے نام بھیجے گئے ایک پیغام میں آصف علی زرداری نے کہا کہ نرگس زماں کیانی نے ساری زندگی پارٹی کے لئے وقف کر دی اور پارٹی کی قیادت کے ساتھ ان کی وفاداری اور خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ آصف علی زرداری نے نذیر عباسی سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی والدہ کی مغفرت کی دعا کی۔

مزید :

صفحہ آخر -