یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل پنجاب کا اہم اجلاس،احتجاج کے لئے 15 نومبر طے

یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل پنجاب کا اہم اجلاس،احتجاج کے لئے 15 نومبر طے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل پنجاب کا ایک ہنگامی اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں طے کیا گیا کہ گذشتہ چند دنوں کی ملکی غیر یقینی صورتحال کی بناء پر اضلاع کے احتجاجی پروگرام اب 15 نومبر سے ہوں گے ۔ ہر روز دو اضلاع میں احتجاج ہوگا۔ بعد ازاں اجلاس بلاکر لاہور میں صوبائی سطح پر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا جائے گا۔ اجلاس میںیونائیٹڈ ٹیچرز کونسل ،پنجاب نے اپنے مطالبات دہراتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کی اپ گریڈیشن جلد از جلد کی جائے ، سکولوں کی نجکاری بند کی جائے ، ہیڈ ماسٹرز کی دو ر دراز ڈویژن میں ٹرانسفر واپس لی جائیں اور اساتذہ مسائل حل کیے جائیں۔ یونائٹڈ ٹیچرز کونسل، پنجاب کے کنوینئرطارق محمود نے کہا کہ بہترین رزلٹ اور ذیادہ تعداد والے اداروں کی نجکاری کرنا کہاں کی دانش مندی ہے؟ پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے نام پر بھی پرائمری سکولوں کی بندر بانٹ کی گئی۔ یہ سلسلہ اب بند ہو جانا چاہیے۔
ٹیچرز کونسل

مزید :

صفحہ آخر -