جعلی پراجیکٹ ’’ بحریہ ٹاؤن کاسی‘‘کیخلاف حکم امتناعی حاصل

جعلی پراجیکٹ ’’ بحریہ ٹاؤن کاسی‘‘کیخلاف حکم امتناعی حاصل

  

اسلام آباد(پ ر)بحریہ ٹاؤن کی مستحکم کا روباری ساکھ سے ناجا ئز فائدہ اٹھاتے ہوئے کسی نے کوئٹہ میں بحریہ ٹاؤن کاسی نامی ایک منصوبے کا آغاز کیا تھا،جس کی اطلاع کے بعد بحریہ ٹاؤن پرایؤیٹ لمیٹڈنے ایسے کسی منصوبے سے لا تعلقی کا اظہار بزریعہ اشتہار قومی اخبارات کیا تھا۔جس میں عوام النا س کو انتباہ دی گئی تھی کہ اس پرا جیکٹ میں کسی بھی قسم کی انویسٹمنٹ یا خریدوفروخت کے وہ خود ذمہ دار ہوں گے۔بحریہ ٹاؤن پرائیویٹ لیمیٹیڈنے اپنے قانونی چارہ جوئی کا حق استعمال کرتے ہوئے کوئٹہ میں بلوچستان عدالت کے ذریعے حکمِ امتناع بھی حاصل کر لیا ہے۔یاد رہے کہ بحریہ ٹاؤن ایشیاء کا سب سے بڑا رئیل اسٹیٹ ڈویلپر ہے۔ اور پاکستان میں اپنی مستحکم ساکھ اور ڈیلیوری ریکارڈ کے باعث سب کی اولین تر جیح ہے اور بحریہ ٹاؤن کا نام اور لوگو دونوں رجسٹرڈ ہیں اور اسکا غیر قانونی استعمال مجرمانہ فعل ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -