نشہ آور ادویات بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت خارج

نشہ آور ادویات بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت خارج

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے جعلی اور نشہ آور ادویات بنانے کے مقدمہ میں نامزد ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت شروع کی تو سرکاری وکیل نے بتایا کہ ڈرگ انسپکٹر نے چھاپہ مار ٹیم سمیت ملزم کے میڈیکل سٹور سے جعلی ادویات اور نشہ آور ٹیکے پکڑے لہٰذا درخواست ضمانت مسترد کی جائے، عدالت نے ملزم کے وکیل کی جانب سے درخواست ضمانت واپس لینے پر درخواست ضمانت خارج کر دی۔

ضمانت خارج

مزید :

صفحہ آخر -