انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے ججز کا اجلاس 5نومبر کو طلب

انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے ججز کا اجلاس 5نومبر کو طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کی انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے ججز کا اجلاس 5نومبر کو طلب کر لیا گیا،اجلاس میں زیر التوا مقدمات جلد نمٹانے اور اشتہاریوں کی گرفتاریوں کے معاملات زیر غور آئیں گے۔جسٹس عبدالسمیع خان کی سربراہی میں 5نومبر کو انسداد دہشت گردی ججز کا اجلاس لاہورمیں ہوگا،جس میں صوبہ بھر کے انسداد دہشت گردی عدالتوں کے ججز،سیکرٹری قانون، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب،صوبہ کے آر پی اوز سمیت دیگرحکام شرکت کریں گے۔ اجلاس میں اشتہاریوں کی گرفتاریوں اور زیرالتوا مقدمات کو جلد نمٹنے کے امور پر بھی غور کیا جائے گاجبکہ اشتہاریوں کی فوری گرفتاری،بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کو انٹرپول کے ذریعے وطن واپس لانے اور پنجاب بھر کی جیلوں میں جیمر لگانے کے معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -