ریڈ کریسنٹ میڈیکل کالج کو داخلوں کی مشروط اجازت مل گئی

ریڈ کریسنٹ میڈیکل کالج کو داخلوں کی مشروط اجازت مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے ریڈ کریسنٹ میڈیکل کالج کو داخلوں کی مشروط اجازت دے دی ہے،فاضل بنچ نے ان داخلوں کو لاہورہائیکورٹ کے حتمی فیصلے سے مشروط کیا ہے ۔عدالت نے وفاقی حکومت اور پی ایم ڈی سی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16نومبر تک جواب طلب کرلیا ہے۔کالج میں سٹاف بھی موجود اور تمام سہولیات بھی میسر ہیں ،لوکل کمیشن نے بھی اپنی رپورٹ میں سٹاف پورا ہونے کی تصدیق کر دی ۔اس لئے اس کالج میں ایم بی بی ایس کے داخلوں پر عائد کی گئی پابندی کو کالعدم کیا جائے ۔عدالت نے داخلوں کی مشروط اجازت دیتے ہوئے مدعا علیہان سے جواب طلب کرلیا ہے ۔
اجازت

مزید :

صفحہ آخر -