آلودگی پر قابو پانے کے لئے موثر اقدامات نہ کرنے کے خلاف درخواست

آلودگی پر قابو پانے کے لئے موثر اقدامات نہ کرنے کے خلاف درخواست

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے روبرولاہور میں سموگ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لئے موثر اقدامات نہ کرنے کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی ہے ،درخواست گزارپاکستان تحریک انصاف کے راہنماء ولید اقبال نے شیراز ذکاء ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہو چکا ہے ۔ سموگ اور فضائی آلودگی نے 1 کروڑ لاہوریوں کو متاثر کیا ہے۔ حکومت کوئی اقدامات نہیں کر رہی جو افسوس ناک امر ہے ۔عدالت اسکا نوٹس لیتے ہوئے حکومت نے لاہور میں سموگ اور فضائی آلودگی روکنے کیلئے اقدامات کرنے کا حکم دے ۔

مزید :

صفحہ آخر -