توہین عدالت کی درخواست، اورنج لائن ٹرین منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو نوٹس

توہین عدالت کی درخواست، اورنج لائن ٹرین منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو نوٹس

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک اور شمس محمود مرزا پر مشتمل ڈویژن بنچ نے توہین عدالت کی درخواست پر اورنج لائن ٹرین منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو 8 نومبر کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی ہے ۔یہ درخواست تعمیراتی فرم مقبول ایسوسی ایٹس نے ممتاز قانون دان بیرسٹر علی ظفر کی وساطت سے دائر کی ہے ۔علی ظفر ایڈووکیٹ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ایل ڈی اے بدنیتی اور دھوکہ دہی سے درخواست گزار فرم کا ٹھیکہ منسوخ کرنا چاہتی ہے ۔اس سلسلے میں عدالت عالیہ نے20اکتوبر کو حکم جاری کیا تھا کہ متعلقہ ٹھیکے کے کامیاب بولی دہندہ کا اعلان نہ کیا جائے ،اس کے باوجود ایل ڈی اے کے متعلقہ پراجیکٹ ڈائریکٹر نے 28اکتوبر کو کامیاب بولی دہندہ کا اعلان کردیا۔

مزید :

صفحہ آخر -