سرکاری اراضی اپنے نام منتقل کرانے پر سابق ایڈیشنل کلکٹرسمیت ریونیو افسران کی عبوری ضمانتیں خارج

سرکاری اراضی اپنے نام منتقل کرانے پر سابق ایڈیشنل کلکٹرسمیت ریونیو افسران ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس عبدالسمیع خان نے قصور کی حدود میں وقع اربوں روپے کی سرکاری اراضی اپنے نام منتقل کرانے کے مقدمہ میں ملوث سابق ایڈیشنل کلکٹر عامر عتیق سمیت ریونیو افسران کی عبوری ضمانتیں خارج کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عبدالصمد نے عدالت کو بتا یا کہ ملزمان نے اپنے عہدے کا ناجائزفائدہ اٹھاتے ہوئے ضلع قصورکے موضع لدھیکے میں موجود بارہ سو پانچ کینال ایک مرلے کی سرکاری اراضی جعلی کاغذات تیار کر کے اپنے نام کرا لی۔عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد سابق ایڈیشنل کلکٹر قصور عامر عتیق،عارف علی قادرنائب تحصیلدار،پرویز پٹواری،عبدالجلیل پٹواری،اور شریک ملزمان ابراہیم خالد،عبدالریاض،ایم اسلم سلمان منج کی عبوری ضمانتیں منسوخ کر دیں۔

مزید :

صفحہ آخر -