وکلاء اور سول سوسائٹی کاحوثی باغیوں کی کارروائیوں کیخلاف مظاہرہ

وکلاء اور سول سوسائٹی کاحوثی باغیوں کی کارروائیوں کیخلاف مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور کے جی پی او چوک میں وکلاء اور سول سوسائٹی نے یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے مکہ مکرمہ کی جانب میزائل داغنے کے خلاف زبر دست مظاہرہ کیا۔مظاہرین حوثی باغیوں کے خلاف اور حرمین شریفین کی حفاظت کے لئے پرجوش نعرے بازی کرتے رہے۔مظاہرہ کا اہتمام حرمت رسول لائرز موومنٹ اور سول سوسائٹی سرکل لاہور کی جانب سے کیا گیا تھا۔مظاہرہ سے حرمت رسول لائرز موومنٹ کے صدر راؤ طاہر شکیل،سول سوسائٹی سرکل کے چیئرمین علی عمران شاہین،ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے ناظم اعلیٰ علامہ ممتاز اعوان، نظریہ پاکستان لائرز فورم کے صدر راؤ تجمل عباس کے علاوہ نعمان یحییٰ ایڈووکیٹ، حمزہ فیضی،بابا رمضان جمیل و دیگر نے خطاب کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -