ڈاکٹروں کی ترقی کیلئے این ٹی ایس کے خلاف درخواست پر جواب طلب

ڈاکٹروں کی ترقی کیلئے این ٹی ایس کے خلاف درخواست پر جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ڈاکٹرز کی ترقی کے لیے این ٹی ایس کی شرط کے خلاف دائر درخواست میں پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس محمد قاسم نے دائر درخواست کی سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سروس رولز 1981ء کے تحت ڈاکٹرز کی ترقی کا طریقہ کار موجود ہے،مگر سینئر ڈاکٹرز کو اگلے گریڈ 18سے 19میں ترقی نہیں دی جا رہی، حکومت نے این ٹی ایس ٹیسٹ کے ذریعے جونئیر ڈاکٹرز کو ایم ایس، ڈی ایچ او اور ڈی ڈی او ایچ تعینات کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، حکومتی اقدامات سروس رولز کی خلاف ورزی ہے، اگر این ٹی ایس ٹیسٹ ضروری ہیں تو سیکرٹریز کی ترقیوں پر یہ ٹیسٹ کیوں نہیں لیا جاتا، لہٰذا عدالت این ٹی ایس ٹیسٹ لینے اور جونئیر ڈاکٹرز کو بڑے عہدوں پر تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کا حکم جاری کرے، عدالت نے گیارہ سو ڈاکٹرز کی ترقی کا معاملہ حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری ہیلتھ سے سترہ نومبر کو جواب طلب کر لیا۔

مزید :

صفحہ آخر -