برطانوی حکومت کی جانب سے اعلیٰ چیوننگ اسکالر شپ کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 8 نومبرمقرر

برطانوی حکومت کی جانب سے اعلیٰ چیوننگ اسکالر شپ کیلئے درخواستیں جمع کرانے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(پ ر)برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر مسٹر پیٹرک موڈی نے پاکستان کے ممکنہ چیوننگ اسکالرز کو اسکالر شپ پروگرام میں درخواستیں دینے کے لیے زور دیتے ہوئے8 نومبر 2016 سے قبل جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔چیوننگ اسکالر شپ بہترین تعلیمی پس منظرکے حامل اور قائدانہ صلاحیت کا مظاہرہ کرنے والے افراد کو دی جاتی ہے۔ اسکالر شپ کسی بھی برطانوی یونیورسٹی میں ماسٹرز ڈگری تعلیم کے لیے مالی معاونت فراہم کرتی ہے۔ چیوننگ اسکالر شپ حاصل کرنے والوں کو چھیالیس ہزار قارغ التحصیل پر مشتمل ایک عالمی بارسوخ المنائی کا حصہ بننے کا موقع بھی ملتا ہے۔ درخواست گذار کے لیے درخواست جمع کراتے وقت سولہ سالہ تعلیمی قابلیت اور دو سالہ کام کے تجربے کا حامل ہونا لازمی ہے۔برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر مسٹر پیٹرک موڈی نے کہا ہے کہ اپنے آپ کو آزمانے اور اپنی قائدانہ صلاحیت کو ابھارنے کے خواہشمند خواتین اور حضرات چیوننگ اسکالر شپ کے لیے ضرور درخواست جمع کرائیں۔ ایک اعلٰی برطانوی یونیورسٹی سے حاصل کردہ ماسٹر ڈگری پاکستان سمیت دنیا بھر میں ترقی کے بہترین مواقع فراہم کرتی ہے۔ آپ برطانیہ میں رہائش کے دوران برطانوی تعلیمی زندگی کے تجربے سے روشناس ہوتے ہوئے ساری دنیا سے آنے والے اپنے کلاس فیلوز سے مل کر اپنے بارے میں اور دنیا بھر کے بارے میں بہت کچھ جانیں گے۔"اس سال چیوننگ اسکالر شپ پروگرام کے تحت اسکالر کی ایک ریکارڈ تعداد پوسٹ گریجویٹ ڈگری کے لیے برطانیہ روانہ کی گئی اور ہم مستقبل میں اس تعداد کے اضافے کی امید رکھتے ہیں۔"ایک چیوننگ اسکالر، قانون دان اور سماجی کاروباری شخصیت حسن شاہ نے کہا:"میرے لیے چیوننگ اسکالر شپ زندگی میں تبدیلی لانے والا ایک تجربہ تھا۔ میں درخواست دینے کے لیے تمام اہل افراد کی حوصلہ افزائی کروگا۔"ایک سالہ ماسٹر ز پروگرام کے علاوہ چیوننگ آکسفورڈ سینٹر فور اسلامک اسٹڈیز (OCIS) فیلوشپ اور چیوننگ / برٹش لائبریری فیلو شپ بھی پیش کی جارہی ہیں۔ فیلو شپ کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 8 نومبر2016 ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -