کچھی کینال منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا ، چیئرمین واپڈا

کچھی کینال منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا ، چیئرمین واپڈا

  

لاہور(کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل عبدالقادر بلوچ( ریٹائرڈ) نے گزشتہ روز واپڈا ہاؤس میں چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین (ریٹائرڈ) سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران بلوچستان میں واپڈا کے زیر تعمیر منصوبوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ۔اِس موقع پر وفاقی وزیر کو بلوچستان میں واپڈا کے جاری منصوبوں بشمول کچھی کینال پر تعمیراتی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیاگیا ۔ چیئرمین واپڈا نے کہا کہ بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کی معاشرتی اور اقتصادی ترقی کے لئے کچھی کینال نہایت اہم منصو بہ ہے ۔ چنانچہ اِس منصوبے کی اہمیت کے پیشِ نظر واپڈا ہر ممکن کوشش کر رہا ہے کہ اسے جلد از جلد مکمل کیا جائے گا ۔ وفاقی وزیر کوبتایا گیا کہ کچھی کینال کے ایک حصے(کے سی4-)پرکام تسلی بخش نہیں ہے اور اسی وجہ سے منصوبے کا یہ حصہ تاخیر کا شکار ہے اور اِس کی لاگت میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ تاہم منصوبے کے مذکورہ حصے پر کام دوبارہ شروع کرنے کیلئے اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں ۔وفاقی وزیر نے واپڈا کے مختلف منصوبوں پر تعمیراتی کام کی رفتار کی تعریف کی ۔

چیئرمین واپڈا

مزید :

صفحہ آخر -