پانامہ لیکس پر تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ اپنے ٹی او آر بنائے: سیاسی و مذہی رہنما

پانامہ لیکس پر تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ اپنے ٹی او آر بنائے: سیاسی و مذہی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جاوید اقبال‘ شہزاد ملک) ملک کی مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے راہنماؤں نے کہا ہے کہ پانامہ پیپرز پر تحقیقات مکمل کرنے کے لئے سپریم کورٹ آف پاکستان اپنے ٹی او آرز بنائے ٹی او آر بنانے کا اختیار متعلقہ فریقین کو دیا گیا تو پھر اس امر کا قوی امکان ہے کہ معاملہ کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے گا ٹی او آر بنانے کی سپریم کورٹ آف پاکستان کو قانون و آئین میں اختیار موجود ہے تاہم سپریم کورٹ حکومت اور دیگر فریقین کو پابند بنائے کہ جب تک کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے تب تک ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی نہ کرے وہ پاکستان سے اپنے ردعمل کا اظہار کررہے تھے۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کہ پانامہ لیکس پر ٹی او آر بنانے کا اختیار حکومت اور تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں کو نہیں دینا چاہئے پاکستان کا قانون یہ اختیار سپریم کورٹ کو دیتا ہے ۔اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پانامہ پیپرز کی تحقیقات اپنے ہاتھ میں لیکر قوم کے دل جیت لئے ہیں اب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا لیکن ٹی او آر بنانے کا کام فریقین کو دیا گیا تو خدشہ ہے کہ اس سے معاملہ کسی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے گا لہذا ہم اپیل کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ ٹی او آر خود بنائے جس کی روشنی میں ہی تحقیقات کو آگے بڑھایا جائے۔اس پر گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت کو بھاگنے نہیں دیں گے سپریم کورٹ میں ثابت کریں گے کہ پانامہ لیکس میں حکمران خاندان نے اربوں روپے بیرون ملک منتقل کرکے جائیدایدیں خریدیں اپنی بے گناہی کے وزیراعظم کو ثبوت دینا ہو گا وزیراعظم کی طرف سے جو بیان سپریم کورٹ میں جمع کروایا گیا ہے اس میں تضاد ہے پہلے وہ مریم نواز تھیں تو اب اچانک مریم صفدر کیسے بن گئی ہیں یہ ریکارڈ پہلے ہی موجود ہے قوم کو جلد بڑی خبر ملے گی۔سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب نے کہا کہ پانامہ پیپرز کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے عمران خان کے بیانات سے لگتا ہے کہ انہیں جیسے عدلیہ پر اعتماد نہیں وہ صبر کریں اور معاملے کو آگے چلنے دیں ۔پیپلز پارٹی کے قمر زمان کا ئرہ نے کہا کہ ہمارے چئیرمین نے پہلے ہی واضح کردیا ہے کہ اگر اوپزیشن کے بنائے گئے ٹی او آرز کے مطابق ٹی او آرز نہ بنائے گئے تو پیپلز پارٹی ایسے ٹی او آرز کو نہیں مانے گی ہم نے جو بل جمع کروایا ہے وہی قوم کی آواز ہے اس کے مطابق آگے چلنا چاہئے۔
مذہبی و سیاسی رہنما

مزید :

صفحہ آخر -