رائیونڈ میں تبلیغی اجتماع شروع، ملکی و غیر ملکی لاکھوں فرزندان توحید کی آمد

رائیونڈ میں تبلیغی اجتماع شروع، ملکی و غیر ملکی لاکھوں فرزندان توحید کی آمد

  

رائے ونڈ (نمائندہ پاکستان )رائے ونڈ 66واں سالانہ بین الا قوامی تبلیغی اجتماع گزشتہ روزبعد از نماز عصر مولانا نذرالرحمان کے پہلے بیان سے شروع ہو گیا جو 6نومبر بروز اتوار صبح 8:30بجے اجتماعی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہو جائیگا۔ اجتماع میں ان گنت ملکی اور غیر ملکی تبلیغی مندوبین کی آمد کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی تبلیغی اجتماع مرحلہ وار ہو گا ۔پہلے مرحلے میں لاہور، قصور، شیخوپورہ ،پشاور ،چارسدہ ، ملتان ،مظفر گڑ ،لیہ ،ڈی جی خان ،راجن پور، خانیوال، وہاڑی ،کوئٹہ ،بلوچستان،زوب ،پشین سے لا تعداد میں لوگ شرکت کریں گے۔ دریں اثنا عالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرامر حلہ10 نومبر بروز جمعرات عصر کی نماز کے بعد شروع ہو گا جبکہ 13نومبر بروز اتوار اجتماعی دعا کے ساتھ ختم ہو جائے گا، تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے میں پاکستان کے دیگر صوبوں کے لوگ اجتماع میں جوق در جوق شرکت کریں گے ۔تبلیغی اجتماع کے دوران ایک دن میں واعظ ونصیحت کی چار نشستیں ہو نگی جس میں تبلیغی قائدین شرکاء اجتماع سے خطاب کریں گے تبلیغی اجتماع کیلئے فل پروف سیکورٹی انتظام کئے ہیں تبلیغی مرکز کے داخلی اور خارجی راستوں پر مورچے بنادئے گئے ہیں اور مخصوص مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے لگا کر پورے پنڈال کی نگرانی کی جارہی ہے تاکہ امن دشمن لوگوں سے نبٹا جا سکے ۔

مزید :

صفحہ آخر -