کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کے تعین میں بھارتی بربریت کا سامنا ہے: پاکستان

کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کے تعین میں بھارتی بربریت کا سامنا ہے: پاکستان

  

نیو یارک(اے این این ) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کے تعین میں بھارتی بربریت کا سامنا ہے۔قوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں حق خودارادیت پر ایک مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام ہرصورت بھارتی تسلط سے آزادی چاہتے ہیں اور مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو مستقبل کے تعین میں بھارتی بربریت کا سامناہے، کشمیری 70 سال سے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کے منتظر ہیں، مسئلہ کشمیر حق خودارادیت کے عالمی قوانین کے مطابق حل ہونا چاہیئے۔ پاکستان استصواب رائے کے مطابق مسئلہ کشمیر کے فوری حل کے موقف پر قائم ہے۔ کشمیری عوام ہر صورت بھارتی تسلط سے آزادی چاہتے ہیں۔ کشمیری عوام بھارت کے غیر قانونی تسلط سے آزادی کیلئے منصفانہ جدوجہد کررہے ہیں اور انہیں عالمی برادری کی اخلاقی اورسیاسی حمایت کا حق حاصل ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں، عالمی قوانین کے مطابق حل کیا جائے۔ کشمیر کے مسئلے کو فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ جنوبی ایشیا میں امن مسئلہ کشمیر کے حل تک قائم نہیں ہو سکتا۔ ہم عقیدے کی بنیاد پر امتیازی سلوک کو مسترد کرتے ہیں ۔

پاکستان

مزید :

صفحہ آخر -