انتظامی معاملات چلانا دشوار، پنجاب کا اہم آسامیوں پر تعیناتیوں کیلئے وفاق سے رابطہ

انتظامی معاملات چلانا دشوار، پنجاب کا اہم آسامیوں پر تعیناتیوں کیلئے وفاق ...

  

لاہور(خبرنگار خصوصی)پنجاب میں200 سے زائد اہم سرکاری عہدوں پر افسروں کی عدم تعیناتی سے انتظامی معاملات کوچلانا دشوار ہو گیا، گریڈ 18، 19، 20 اور 21کی متعدد آسامیوں پر وفاق اور دوسرے صوبوں میں فرائض سرانجام دینے والے سینئرترین افسران پنجاب میں تعیناتی کیلئے پرامید ہیں لیکن وزیر اعلیٰ پنجاب کی عدم توجہ سے صوبے میں اہم عہدوں پر جونیئر افسر تعینات ہیں یا پھر اضافی چارج دے کر معاملات چلائے جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے ریکارڈ کے مطابق پنجاب میں اس وقت افسران کی شدید کمی ہے اور اس کمی کو پورا کرنے کیلئے وفاق سے رابطہ بھی کیا گیا ہے تاکہ افسران کی صوبے کیلئے خدمات حاصل کی جائیں ۔ذرائع نے یہ بتایا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں پنجاب کے ڈی ایم جی افسران اس صوبے میں خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں ان کو پنجاب میں نہیں لگایا جا رہا۔مزید معلوم ہوا ہے کہ چند ماہ قبل تعینات کیے جانے والے چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر)زاہد سعید نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو چند سینئر افسران کے نام بھی تجویز کیے تھے ۔ ایس اینڈ جی اے ڈی کے ریکارڈ کے مطابق اس وقت گریڈ 21 کی منظور شدہ آسامیوں میں سے سات افسران کم ہیں۔ گریڈ 20 کے 33 افسران کم ہیں گریڈ 19 کے 70 افسران کم ہیں، جبکہ گریڈ 18 کے 86 افسران کم ہیں۔

پنجاب/آسامیاں

مزید :

صفحہ آخر -