میاں محمد ارشد لانڈھی میں ٹرینوں کے حادثے کی انکوائری کریں گے

میاں محمد ارشد لانڈھی میں ٹرینوں کے حادثے کی انکوائری کریں گے

  

لاہور(خبر نگا رخصوصی)فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز میاں محمد ارشد5، 6،7اور8نومبر کوپاکستان ریلویز کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس کراچی میں(26ڈاؤن) بہاؤالدین زکریا ایکسپریس اور (38ڈاؤن)فرید ایکسپریس کے مابین 3نومبرکو جمعہ گوٹھ اور لانڈھی ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان پیش آنے والے حادثے سے متعلق انکوائری کریں گے۔ درج بالا تاریخوں میں چار روز کیلئے یہ انکوائری روزانہ صبح 9بجے شروع ہوا کرے گی۔ عینی شاہدین میں سے جو شخص بھی حادثے سے متعلق اپنا بیان قلمبند کروانا چاہتا ہو وہ اِن تاریخوں میں ثبوت کے ساتھ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس کراچی میں پیش ہوسکتا ہے یا تحریری طور پر اپنا بیان ہمراہ ثبوت 10نومبر2016تک فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز علامہ اقبال روڈ لاہور کے پتہ پر ارسال کرسکتا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -