خیبرپختونخوا حکومت کا چودھری نثار کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان

خیبرپختونخوا حکومت کا چودھری نثار کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت نے وزیرداخلہ چودھری نثار کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کردیا ہے۔دنیا نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے وزیرداخلہ چودھری نثار کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کردیا ہے،صوبائی حکومت کے ترجمان مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں وفاقی وز یر داخلہ ،سیکرٹری داخلہ،آئی جی پنجاب،آئی جی فرنٹیر کانسٹیبلری کو نامزد کیا جائے گا،ایف آئی آر صوابی میں درج کرائی جائے گی،ایف آئی آر وزیر اعلیٰ پرویز خٹک پر حملے کے خلاف درج کی جائے گی ۔مقدمہ درج کرنے سے متعلق مشاورت کررہے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -