وزیر اعظم نے ہمیشہ صبروتحمل کی سیاست کی اور اسی کلچر کو فروغ دے رہے ہیں :مریم اورنگزیب

وزیر اعظم نے ہمیشہ صبروتحمل کی سیاست کی اور اسی کلچر کو فروغ دے رہے ہیں :مریم ...

  

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے ہمیشہ وضع داری ‘صبر و تحمل کی سیاست کی اور اسی کلچر کو فروغ دے رہیں ہے،جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی قائم رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ سیاسی کلچر میں وضع داری ہو، موجودہ حکومت کی موثر پالیسیوں کی بدولت دہشت گردی کے حملوں میں 85 فیصد تک کمی آئی ‘پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے ذریعے پاکستان میں معاشی ترقی اور عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے پاکستان کو بہترین اکانومی قرار دیا جارہاہے ،میڈیا ملکء ترقی اورعوامی فلاح کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو اجاگر کرے ، وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاناما لیکس کے معاملے پر سپریم کورٹ کو کمیشن بنانے کے لئے خط لکھا تھا لیکن اس وقت اپوزیشن کسی جگہ کھڑی نہیں ہورہی تھی تھی کافی وقت گذرنے کے بعد آج معاملہ کمیشن پر پہنچ گیا ہے،صحافیوں کے تحفظ کے لئے مفصل بل جلد پارلیمنٹ میں لا یا جائے گا،، موجودہ جموری حکومت میڈیا پر کسی قسم کی پابندی کا تصور نہیں کرسکتی، کوڈ آف کنڈکٹ کے حوالے سے وزارت اطلاعات و نشریات بامقصد تربیت کا پلان ترتیب دے رہی ہے ‘ صحافیوں کے تحفظ کا بل اسمبلی میں لارہے ہیں ‘میڈیا تنظیمیں اس بل کا بغور جائزہ مطالعہ کریں اورجائزہ لیں اگر کسی قسم کی ترمیم چاہتے ہیں تو اپنی تجاویز دیں ‘قومی ‘صوبائی اور اضلاع کی سطح پر پریس کلبز کے کردار کو فعال بنائیں گے ‘احتساب کے لئے حکومتی بل تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتا ہے ‘اپوزیشن کے احتساب بل میں صرف ایک شخصیت کو ہدف بنایا گیا ہے ۔وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کی میڈیا گیلری میں پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آراے ) اور سینئر صحافیوں سے بات چیت کر رہی تھیں ۔مریم اورنگزیب نے پارلیمنٹ ہاؤس میں قائم پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے دفتر کا بھی دورہ کیا ۔پی آر اے کے صدر صدیق ساجد کے علاوہ دیگر عہدیداران اور سینئر صحافیوں کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی ۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں وزیراعظم محمدنواز شریف کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے میری صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مجھے وزارت اطلاعات و نشریات کا قلمبندان سونپا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میڈیااورپارلمینٹرین کے ساتھ ملکر پارلیمنٹ کی بالادستی کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اظہار رائے اور میڈیا کی آّزادی پر یقین رکھتی ہے ‘ملکر قوائد و ضوابط بنانے ہیں جس کا مقصد پاکستان کو آگے لیکر چلنا ہے ‘ہم کسی بھی قسم کی تنقید کے خلاف نہیں ہیں لیکن تنقید مثبت ہونی چاہیے ہم مثبت تنقید کا خیرمقدم کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف( ایس ڈی جیز)پر دنیا نے ’’عام آدمی کی زندگی کو کس طرح بہتر کیا جاسکتا ہے‘‘ کا روڈ میپ تیار کیا ہے جس پر پاکستان نے دستخط کیے ہیں ‘پہلی مرتبہ پاکستان میں ایس ڈی جیز کا سیکرٹریٹ قائم کیا گیا ہے ‘ایس جی ڈیز کی تربیت کا سلسلہ بھی شروع کرنے جارہے ہیں ‘اس کا آغاز پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے پارلیمانی صحافیوں کی تربیت سے کریں گے ۔

مزید :

صفحہ اول -