پارلیمینٹ کے بائیکاٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کرسکتے ہیں،شاہ محمود قریشی

پارلیمینٹ کے بائیکاٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کرسکتے ہیں،شاہ محمود قریشی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پارلیمینٹ کا بائیکاٹ جاری ہے تاہم فیصلے پر نظر ثانی کرسکتے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہماری اپنی حکمت عملی ہے،اسلام آبادبند کرنے کا مطلب دیواریں کھڑی نہیں کرنا تھا،پرامن احتجاج ہمارا حق تھا،حکومت بوکھلاہٹ کا شکارہے،تحریک انصاف کے خلاف سرکاری پراپیگنڈا کیا گیا ہے،خیبر پختونخوا کے لوگوں پر شیلنگ کی گئی،پارلیمینٹ کا بائیکاٹ جاری ہے تاہم فیصلے پر نظر ثانی کرسکتے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -