نواز شریف نے زمین خرید کر بیٹی کو تحفے میں دی تھی،ڈاکٹر مصدق ملک

نواز شریف نے زمین خرید کر بیٹی کو تحفے میں دی تھی،ڈاکٹر مصدق ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ پانامہ کا معاملہ عدالت میں ہے ، وزیراعظم پانامہ کیس کی شفاف تحقیقات چاہتے ہیں ، وزیراعظم کے بچوں کا جواب پیر کو جمع کرادیا جائے گا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ اٹارنی جنرل وزیراعظم کا کیس نہیں لڑ رہے ، وزیراعظم کے اپنے وکیل کیس کی نمائندگی کر رہے ہیں ،وزیراعظم نے لیگل ٹیم کو کہا کہ دائرہ سماعت کو چیلنج نہیں کروں گا ، اٹارنی جنرل عدالت کی معاونت کر رہے ہیں ، کسی بھی کیس میں عدالت انہیں طلب کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے زمین خرید کر بیٹی کو تحفے میں دی تھی ، مریم نواز ہر سال باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرتی ہیں ، وہ سالانہ 24سے25 لاکھ ٹیکس دیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پانامہ کا معاملہ عدالت میں ہے ، وزیراعظم پانامہ کیس کی شفاف تحقیقات چاہتے ہیں ، وزیراعظم کے بچوں کا جواب پیر کو جمع کرادیا جائے گا

مزید :

صفحہ اول -