اقتصادی اصلاحات کا پروگرام مکمل کرنے پر آئی ایم ایف کی مبارکباد

اقتصادی اصلاحات کا پروگرام مکمل کرنے پر آئی ایم ایف کی مبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے این این) عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف) نے وزیراعظم نواز شریف کو اقتصادی اصلاحات کا پروگرام مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے معیشت کو مضبوط بنانے کی کوششوں میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹائن لیگارڈ نے وزیراعظم نواز شریف کو لکھے گئے ایک خط میں کہا کہ پاکستان میں آئی ایم ایف کے تعاون سے اقتصادی اصلاحات کا پروگرام مکمل کیا ہے جس پر وزیراعظم اور ان کے رفقاء مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اصلاحاتی پروگرام پاکستان کی معیشت کی بحالی و استحکام میں معاون ثابت ہوا۔ تین سال کے عرصے میں پاکستان نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ کرسٹائن لیگارڈ نے کہا کہ انہیں پاکستان کے اپنے دورے پر بہت خوشی ہوئی۔

مزید :

صفحہ اول -