بلاول بھٹو زرداری کا کراچی ریلوے حادثے پر اظہار افسوس
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعرات کی صبح کراچی میں ہونے والے ریلوے حادثے میں 17مسافروں کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے پر انتہائی افسوس اور غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فنی معاونت اور سگنل سسٹم کے بہتر انتظام سے ریلوے حادثات سے محفوظ رہا جا سکتا ہے، بلاول بھٹو زرداری نے اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات مہیا کی جائیں۔