خواجہ آصف اور سعد رفیق اپنی وزارتو ں پر توجہ دیں ،شاہ محمود قریشی

خواجہ آصف اور سعد رفیق اپنی وزارتو ں پر توجہ دیں ،شاہ محمود قریشی

  

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف اور وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کے پاس اہم وزارتیں ہیں انہیں سپریم کورٹ اور ٹی وی ٹاک شو میں آنے کی بجائے اپنی اپنی وزارتوں کے فرائض سرانجام دینے چاہئیں ۔ جمعترات کے روز اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے لیگل ایڈوائزر سے مشاورت کرکے ٹی او آرز مرتب کر لئے ہیں اور پانامہ پیپرز پر سوالات تیار کئے جا رہے ہیں ۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق کے پاس پاکستان کی اہم وزارتیں ہیں دونوں وزراء سپریم کورٹ اور ٹی وی ٹاک شوز میں آنے کی بجائے اپنے اپنے فرائض سرانجام دیں ۔گزشتہ تین سالوں میں پاکستان میں جتنے حادثے ہوئے ہیں پہلے بھی کبھی نہیں ہوئے ۔ کراچی میں ٹرین حادثے میں متعدد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں خواجہ سعد رفیق کو کراچی میں جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ورکنگ باؤنڈری پر بھارت بار بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے بھارتی افواج کی فائرنگ گزشتہ چند ہفتوں میں متعدد پاکستانی شہری اور فوجی جوان شہید ہو چکے ہیں وزیر دفاع خواجہ آصف کو ایل او سی پر جانے کی زحمت گوارہ نہیں کی وزیر دفاع کو ایل او سی پر جانا چاہئے فوجی جوانوں کا حوصلہ بڑھانا چاہئے ۔

شاہ محمود قریشی

مزید :

کراچی صفحہ اول -