وزیراعلیٰ سندھ کی جناح اسپتال ،ٹرین حادثے کے زخمیوں کی عیادت

وزیراعلیٰ سندھ کی جناح اسپتال ،ٹرین حادثے کے زخمیوں کی عیادت

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعرات کوجناح اسپتال میں لانڈھی کے قریب دو ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں ہونے والے زخمیوں کی عیادت کی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ زخمیوں کے علاج معالجے اور میتوں کو ان کے آبائی علاقوں کی جانب بھیجنے کے تمام تر اخراجات سندھ حکومت برداشت کریگی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یونیورسل ایکسیڈینٹل انشورس پالیسی کے تحت جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو ایک ایک لاکھ روپے کی فوری مالی امداد بھی فراہم کی جائے گی۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے لانڈھی کے قریب دوٹرینوں میں تصادم سے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کا بھی اظہار کیا۔اس موقعے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک سانحہ ہوا ہے اور ہم متاثرین کے ساتھ ہیں اور ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کے نظام کو بہتر ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹرین سانحے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائے اور ٹرین حادثے کا جو بھی ذمہ دار ہو اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں امن و امان سے متعلق بات چیت کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی پوری توجہ دہشتگردی کے خاتمے پر مرکوز کی ہوئی ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -