بوکھلاہٹ کا شکار تحریک انصاف گڑھے میں جا گری ہے :عابد شیر علی

بوکھلاہٹ کا شکار تحریک انصاف گڑھے میں جا گری ہے :عابد شیر علی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بوکھلاہٹ کا شکار تحریک انصاف خود ہی اپنے گڑھے میں جا گری ہے، اعلی عدلیہ جو بھی فیصلہ دے گی اسے تسلیم کریں گے ۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی گھٹیا زبان ہے ، ان پر ماضی میں بھی کرپشن کے الزام تھے اور آج بھی ہیں ، مارچ 2018 لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا مہینہ ہے،کے الیکٹرک کے ساتھ کئے ہوئے معاہدے پورے نہیں کر پائے جس پر ہمارے شدید تحفظات ہیں ۔وہ جمعرات کو یہاں مقامی ہوٹل میں عالمی ونڈ انرجی کانفرنس سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کررہے تھے ۔عابد شیر علی نے کہاکہ ہمیں سپریم کورٹ پر اعتبار ہے اور ان سے انصاف کی امید ہے، وزیراعظم نواز شریف کا پاناما پیپرز سے کوئی تعلق نہیں، پاناما پیپرز پر ہم سرخرو ہوگے۔انہوں نے نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا پر کرپشن کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گھٹیا زبان استعمال کی ہے ماضی میں بھی کرپشن کے ان پر الزام تھے اور آج بھی ہیں۔ پی ٹی آئی عدلیہ کا احترام کریں اوئے اوئے جج بولنا بند کریں۔انھوں نے کہا کہ آرمی چیف راحیل شریف بہادر فوجی افسر ہیں، انھوں نے فوج کا نام روشن کیا ہے، متنازعہ خبر پر تحقیقات جاری ہیں چوہدری نثار خود اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔وزیر مملکت برائے پانی و بجلی نے کہاکہ 10لاکھ کا مجمع جمع کرنے کا دعوی کل سب نے دیکھ لیا پی ٹی آئی کو اب منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی جو فیصلہ بھی عدلیہ کا آئے گا وہ حکومت کو منظور ہوگا۔عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان نے قوم کے ساتھ جھوٹ بولا ہے، پاکستان مسلم لیگ عدلیہ کا احترام کرتی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ کے الیکڑک کے ساتھ کیئے ہوئے معاہدے پورے نہیں کر پائے جس پر ہمارے شدید تحفظات ہیں، اب چائنا الیکڑک کمپنی سے ایسا معاہدہ کیا جائے گا، جس میں کراچی کے شہریوں کا فائدہ ہوگا، مارچ 2018 میں ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اس وقت ونڈ انرجی کے ذریعے 590 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہی ہے، حکومت کی جانب سے ونڈانرجی کے ذریعے مزید 1752 میگا واٹ بجلی کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -