شہرہ آفاق ڈراموں کے خالق ہدایتکار یاورحیات انتقال کرگئے

شہرہ آفاق ڈراموں کے خالق ہدایتکار یاورحیات انتقال کرگئے

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی وی کے شہرہ آفاق ڈراموں کے خالق سینئر ہدایتکار یاورحیات 4 روز ہسپتال میں داخل رہنے کے بعد انتقال کرگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق 4 روز قبل یاور حیات خان کو تشویش ناک حالت کے باعث سی ایم ایچ ہسپتال کے آئی ایم ٹی وارڈ میں داخل کرایاگیا۔ ان کاایک پھیپھڑاختم ہوچکاتھااوردوسراصرف 30 فیصد کام کررہاتھا جس کی وجہ سے انہیں آکسیجن لگا ئی گئی اور مصنوعی تنفس دیا جارہا تھا۔ 4 روز تک موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد یاور حیات نے جمعرات کو اپنی جان جان آفریں کے سپرد کردی۔واضح رہے کہ یاور حیات خان 18 اکتوبر 1943 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1965 میں پاکستان ٹیلی ویڑن کے ساتھ کام کرنا شروع کیا اور 2004 تک کام کرتے رہے۔ اپنے طویل کیریئر کے دوران انہوں نے پی ٹی وی کیلئے متعدد ڈرامے پروڈیوس اور ڈائریکٹ کیے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -