’’ہیلری پاکستان نواز‘‘امریکہ میں بھارتیوں کی ٹرمپ کے حق میں مہم

’’ہیلری پاکستان نواز‘‘امریکہ میں بھارتیوں کی ٹرمپ کے حق میں مہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(خصوصی رپورٹ) امریکہ میں مقیم بھارتیوں نے ہیلری پر پاکستان نواز ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔ریپبلکن ہندوکولیشن کی طرف سے 29 سیکنڈ کا ایک اشتہار بھارتی ، امریکی چینلوں پر چلایا جارہا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہیلری نے پاکستان کو اربوں ڈالر امداد دلوائی۔ نریندر مودی کے امریکہ کے ویزے کی مخالفت کی۔ ہیلری ایسے اداروں سے فنڈز لے رہی ہیں جو انتہا پسندی کے حامی ہیں جبکہ ہیلری کلنٹن کی اتحادی ہما عابدین پاکستانی نژاد ہیں۔ اشتہار کے مطابق سابق امریکی صدر بل کلنٹن کشمیر پاکستان کو دینے کا ارادہ رکھتے تھے ۔ویڈیو میں امریکیوں سے کہا گیا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دیں جو امریکہ اور بھارت کے تعلقات اور امریکہ کیلئے موضوع ہیں۔